لاہور (ای پی آئی) نو مئی واقعات اور مقدمات کی تفتیش کے لئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قر یشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پیش ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 9مئی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے سوالات کئے گئے، دونوں رہنماوں نے سوالات کے جوابات ریکارڈ کروائے۔
نو مئی کے واقعات کے ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد بھی دونوں رہنمائوں کے سامنے رکھے گئے ۔
پیشی کے بعد وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے آئی ٹی نے کچھ سوالات کئے، پوچھا آپ کا کردار کیا رہا، میں نے جواب دیا ہمارا کوئی کردار تھا، نہ ہی ہم ملوث ہیں،
انھوں نے کہا کہ تفتیش کے سوالات اور نکات کو میڈیا پر لانا مناسب نہیں، ہمارا کوئی کردار تھا نہ ہم ملوث تھے ۔اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کا احوال بتاتے ہوئے بولے پولیس نے 9 مئی کے حوالے سے پوچھا ہے، جتنی ہمارے پاس معلومات تھیں، ہم نے بتادیں۔


