اسلام آباد (ای پی آئی ) چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملہ پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کمیشن کا اہم جلاس پیر کو طلب کر لیا،

اجلاس میں الیکشن کمشنر پنجاب، لاء ونگ اور لوکل گورنمنٹ ونگ کے حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کا معاملہ زیر غور آئے گا۔