اسلام آباد(ای پی آئی ) پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ میں مبینہ طور پر گھپلوں کی اطلاعات سامنے آنے پر نگران پنجاب حکومت نے صحت سہولت کارڈ کے استعمال میں مبینہ گھپلوں پر پرائیویٹ ہسپتالوں کے کلینکل آڈٹ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
کس اسپتال نے سرکاری انشورنس کمپنی کو نقصان پہنچایا، آڈٹ میں سامنے آئے گا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود تمام پرائیوٹ ہسپتالوں کا کلینکل آڈٹ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق نجی ہسپتالوں کا آڈٹ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے ذریعے کروایا جائے گا۔
سی سیکشن، اینجوگرافی،اینجو پلاسٹی کرنیوالے اسپتالوں کاخصوصی آڈٹ ہوگا، مریض کے بغیر صحت سہولت کارڈ سے رقم کلیم کرنے والے اسپتالوں کا بھی آڈٹ ہوگا۔


