اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافروں سے قیمتی موبائلز فونز برآمد کر لئے ۔دو ملزمان کو گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمزحکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور دبئی سے موبائل فونز لانے والے دو کھیپیوں کو گرفتار کرلیا۔

پرواز سے آنے والے دو مشکوک مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو کوہاٹ کے محمد عباس سے 139 اور دوسرے مسافر سے 111 قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔