لاہور (ای پی آئی ) انٹرنیشنل مانٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم سے زمان پارک میں ملاقات ۔
عمران خان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ، ملاقات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفد کو ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی ۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف حکام نےپاکستان کےسیاسی قائدین سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے یقین دہانیوں پر عملدرآمد کیلئے حمایت حاصل کرنا ہے۔


