لاہور (ای پی آئی )عسکری ٹاورجلا ؤگھیراؤ سمیت3 مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر عدالت نے دلائل کیلئے وکلاء کو 12جولائی کوطلب کر لیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے عسکری ٹاورجلائو گھیرائو ، مسلم لیگ ہائوس جلانے سمیت تین مقدمات میں درخواست ضمانت پرسماعت کی،

عدالت نے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔

تھانہ ماڈل ٹائون میں دوجبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے، ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانتیں دائرکررکھی ہیں۔