اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نو مئی واقعات اور دیگر دہشت گردی و جعلی سازی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کے 6 کیسز دوسری عدالتوں کو ٹرانسفر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے چھ مختلف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ دائر کردیں .
جبکہ بشری بی بی نے بھی کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ ایک ہی ایف آئی آر میں پہلے ہی فیصلہ کر چکی ، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرنے کے بعد اپنا مائنڈ ظاہر کر چکی۔ٹرائل کورٹ نے کیس ٹرانسفر کی درخواست خارج کردی ،
استدعا کی گئی ہے کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں کیس کسی اور جج کو ٹرانسفر کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سیشن کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت ہو گی۔


