لاہور (ای پی آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر 9مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس میںنسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی ۔
نو مئی کو توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔
عدالت نے قصور میں درج مقدمے میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔


