راولپنڈی (ای پی آئی )پولیس کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں ڈاکووں کے خلاف بڑے آپریشن کے باوجود ڈاکوئوں کی جانب سے درندگی جاری ،
پولیس سے بے خوف کچے کے ڈاکوئوں نے تاوان نہ دینے پر 2 ہفتے میں 3 مغوی قتل کردیے ہیں۔ جبکہ قتل کی تازہ واردات راولپنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کے قتل کی ہے جو سستی گاڑی کے جھانسے میں آکر راولپنڈی سے رحیم یار خان پہنچا تھا۔
ڈاکوئوں نے ارشد محمود کو قتل کرکے لاش ضلع رحیم یار خان کے علاقے ماچھکے میں پھینکی،
کئی دن بعد مقتول ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کی لاش ملی تو اسے کتوں نے بھنبھوڑا ہوا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے دوران ڈاکو تاوان نہ دینے پر تین مغوی شہریوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ دریا میں پانی بڑھنے کے بعد پولیس کی نفری کچے کی چوکیاں خالی کرکے واپس آ چکی ہے۔


