اسلام آباد (ای پی آئی )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے 1 ارب 80 کروڑ روپے منی لانڈرنگ کے الزام میں مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجازالحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
جے آئی ٹی کی روشنی میں ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پردرج ہونے والے مقدمے میں اعجازالحق سمیت سابق ایم پی ایز غلام مرتضیٰ اورغزالہ شاہین سمیت 23 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آر کے مطابق نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔


