راجن پور(ای پی آئی ) 6 ماہ سے پولیس کی جانب سے سندھ اورپنجاب میں کچے کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن بے سود ثابت ہوا ہے ۔
کچے کے ڈاکوؤں نے راجن پور کے علاقے میانی پھاٹک انڈس ہائی وے سے 2افراد کو اغوا کرلیا ۔
پولیس کاکہناہے کہ اغوا ہونے والے دونوں افراد پارکو کے ملازم ہیں، دونوں افراد پارکو تیل کی پائپ لائن پر معمول کی گشت پر تھے جن کو اغوا کیاگیا۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اغوا ہونیوالوں میں پارکو آفیسر غلام اصغر اور ڈرائیور شامل ہیں،
ڈاکو دونوں مغویوں کو کچہ میں لے کر فرار ہو گئے ہیں ،پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔


