جہلم(ای پی آئی )جہلم کے ہوٹل میں سلنڈر کے زور دار دھماکے سے ہوٹل کی تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی 25افراد دب گئے ۔3 لاشیں نکال لی گئیں ۔
ریسکیوحکام کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر قائم ہوٹل کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے،
دھماکے کے باعث ہوٹل کی تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے 25 افراد دب گئے۔
ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، 7 افراد کو نکال لیا گیا ۔امدادی ٹیموں کے ساتھ مقامی افراد بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔
ہوٹل میں دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد قریبی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


