لاہور(ای پی آئی)بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑ ے جانے کے بعد پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے 185,000 کیوسک پانی اجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا ہے ۔
ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال بھی بھار ت نے 173,000 کیوسک چھوڑا تھا، آخری اطلاعات تک چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60,000 کیوسک جسر تک پہنچا تھاجس کی وجہ سے سیلاب کی نچلی سطح بنی تھی۔
ترجمان کے مطابق تقریباً 65,000 کیوسک اگلے 20 سے 24 گھنٹوں کے اندر پہنچنے کی توقع ہے،
جسر کے مقام پر دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق سیلابی میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ راوی سے منسلک اضلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اور الرٹ رہیں۔
تمام اضلاع نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیںریسکیو ، ریلیف آپریشن ٹیمیں مشینری کے ساتھ مکمل تیار رہیں۔


