کراچی (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جگہ سندھ اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے پارلیمانی جماعتوں نے مشاورت مکمل کر لی ہے،
اس حوالے سے ایم کیو ایم نے اپوزیشن لیڈر کیلئے علی خورشیدی اور رعنا انصار کا نام شارٹ لسٹ کر لیا۔
جبکہ جی ڈی اے کے ساتھ مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر کے متفقہ امیدوار کیلئے درخواست جمع کرائی جائے گی،
سندھ اسمبلی کا اجلاس جولائی کے دوسرے عشرے میں بلانے کا فیصلہ ہوا، اس دوران اپوزیشن جماعتیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ریکوزیشن جمع کرائیں گی۔
سندھ اسمبلی کی آئینی مدت 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے جبکہ سندھ اسمبلی چند روز قبل تحلیل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے،
نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے بعد سندھ میں نگران حکومت کیلئے باضابطہ مشاورت کا آغاز ہو گا۔


