اسلام آباد (ای پی آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی ڈی آئی جی آفس اسلام آباد میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے۔وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی۔
ذرائع نے بتایاکہ عمران خان سے تقریبا 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوئے۔


