لاہور(ای پی آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ لاہور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم حافظ فقیر اللہ انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث تھا۔ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمات سال 2018 میں درج ہوئے۔گرفتار ملزم نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے غرض سے لاکھوں روپے بٹورے۔
ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔دوسری کارروائی میں سعودی عرب ملازمت کے نام پر بھاری رقوم ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتارہونے والے ملزمان میں عامر مقصود اور عمیر مقصود شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج تھا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف 8 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ دونوں ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔


