اسلام آباد(ای پی آئی ) مہنگائی سے تنگ عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ایک روپے 24 پیسے مہنگی کر دی گئی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی ایک روپے 24 پیسے مہنگی ہوگئی۔ اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد کی کیا گیا ہے۔ اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
چند روز قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی


