اسلام آباد (ای پی آئی ) ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا لہٰذا مزید وقت درکار ہے۔

احتساب عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔