لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو 4بجے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی،

جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ،

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو آج چار بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔