اسلام آباد(ای پی آئی)جوڈیشل کمپلیلس حملہ کیس و دیگر دہشتگردی کے 5مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر ملزموں کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا،
پولیس نے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کو ملزم قرار دے دیا ہے ،
ٹرائل کے باضابطہ آغاز کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر ملزمان کو طلب کرلیاگیا،
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے طلبی کے سمن جاری کردیئے ،ملزمان کو کل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،کل ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔
تھانہ سنگجانی ، تھانہ رمنا، تھانہ گولڑہ میں 5مقدمات درج ہیں،
چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 5مقدمات میں ضمانت منظور کر رکھی ہے


