کندھ کوٹ (ای پی آئی) کندن کوٹ پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء کی گئی 3 لڑکیوں کو کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کروا لیا ۔

کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس اہلکاروں نے دوران آپریشن 3 لڑکیوں کو بازیاب کروالیا ۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایا گیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے دوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،

بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھیں۔

مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے گڑھی تیغو میں آپریشن جاری ہے۔