اسلام آباد(ای پی آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی شرعی عدالت میں تعینات ہونے والے جج عالم جسٹس محمد انور سے عہدے کا حلف لے لیا ۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد انورسے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر سید محمد انور کی بطور عالم جج وفاقی شرعی عدالت میں تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ہے۔