پشاور(ای پی آئی ) محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے داروں خصوصاً محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے پشاور میں محرم الحرام میں تخریب کاری کرنے کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 10دہشت گرد گرفتارکر لئے ہیں ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق ان دہشت گردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔
سی ٹی ڈی نے کہا کہ کالعدم تنظیم داعش کے یہ کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں،
تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


