اسلام آباد(ای پی آئی) پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں تاخیر سے حوالے سے بیانات پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی نے نوازشریف کو بروقت انتخابات کیلئے پیغام پہنچا دیا ، پی پی رہنما فرحت اللہ بابر کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی،

بعض جماعتوں کے بیانات سے تاثر ملا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات ہو رہی ہے ،

پیپلزپارٹی کا بڑا واضح مؤقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

پی پی رہنما کاکہناتھا کہ انتخابات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں،

آصف زرداری نے نوازشریف سے بروقت انتخابات کی بات کی ہے یا نہیں اس کا علم نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ دبئی میں ہونیوالی ملاقاتوں میں انتخابات کا معاملہ زیرغور آیا ہو گا۔