اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ،

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 18صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ۔

جاری کئے گئے تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کے 2022فیصلے کے مطابق قانونی کارروائی کی ڈائریکشن دی،

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے اتھارٹی لیٹر بھی شکایت کے ساتھ لگا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن نے شکایت دائر کرنے کااختیار دیا۔

فیصلے میں کہا گیاکہ پبلک آفس ہولڈرز کو اپنے ہر عمل کی تفصیلات کو دیکھنا عدالت کادائرہ اختیار ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، کرپٹ پریکٹس کو روکنا بھی آئینی فریضہ ہے، الیکشن کمیشن کا 2022کا فیصلہ اور اتھارٹی لیٹر شکایت دائر کرنے کا ثبوت ہے۔