پشاور(ای پی آئی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق رکن خیبرپختونخوااسمبلی فوزیہ بی بی کیخلاف سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کا الزام واپس لے لیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے الزام کے خلاف سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کی جانب سے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی چیئرمین نے فوزیہ بی بی کے خلاف الزام واپس لے لیا،
بیان میں کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا علم نہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر پریس کانفرنس کی تھی ۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ہی رکن خیبرپختونخوااسمبلی فوزیہ بی بی پر سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر فوزیہ بی بی نے پارٹی چیئرمین کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔


