لاہور(ای پی آئی ) نجی کمپنی کے سربراہ بلال حشمت کو ڈرائیور سمیت اغواء کر لیا گیا پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ ،مقدمہ درج ،پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ،
تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کے سربراہ بلال حشمت کوملزمان نے اغوا کرنے کے بعد ان کی اہلیہ کو دھمکی آمیز فون کیا اور انہیں پانچ کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کا کہا اور نہ دینے کی صورت میں شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،
اغوا کاروں نے خاتون کو واقعہ کے بارے میں خاموش رہنے کی بھی دھمکی دی۔
اہلیہ نے پولیس سے رابطہ کرکے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی سربراہ بلال حشمت کو ڈرائیور سمیت اغوا کیا گیا،
ملزمان نے فون پر خاوند اور ڈرائیور عبدالرحمن کو پشاور لے جانے کا کہا۔پولیس کے مطابق مغوی بلال حشمت اور ڈرائیور کی بازیابی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


