اسلام آباد (ای پی آئی )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمن کی جانب سے دبئی میں میٹنگ کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان ملاقات کریں گے، وزیراعظم پی ڈی ایم سربراہ کو ملکی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

عام انتخابات کے حوالے سے حکمران اتحاد کی حکمت عملی پر وزیراعظم شہباز شریف سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں کی مدت میں توسیع کے خواہشمند تھے تاہم پیپلزپارٹی نے بروقت انتخابات کے حق میں مشورہ دیا،

مولانا فضل الرحمان کو ان کے سخت مؤقف کے باعث دبئی ملاقاتوں میں بھی نہیں بلایا گیا۔