کراچی (ای پی آئی ) کراچی کے ضلع کورنگی میںایم کیو ایم لندن کی جانب سے ریلی نکالنے پر زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے میں 39 افراد کو نامزد اور 40 سے 50 صورت شناس نامعلوم افراد کو نامزدکیا گیا۔ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں کے نام محمد علی، ساجد ، جاوید اور سلیم ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق کورنگی کراسنگ مین بس اسٹاپ کے قریب 80 سے 90 کے قریب افراد نے جو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پرسوار تھے سڑک کو مکمل بند کیا اور ایم کیو ایم لندن کے بانی کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
ان افراد کو منشتر کرنے کی کوشش کی گئی توانہوں نے مزید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی۔
ہنگامہ آرائی میں شامل 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگرنعرے بازی کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں چلے گئے۔


