لاہور(ای پی آئی ) جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کردیاہے ۔

تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں یاسمین راشد نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ اسی مقدمے میں دیگر ضمانتوں کا فیصلہ درخواست کے ساتھ لف نہیں کیاگیا،

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ درخواست پر لگے اعتراض کی سماعت کرے گا۔