اسلام آباد(ای پی آئی )سانحہ 9 مئی کو 2 ماہ گزرنے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے اور رہنماؤں کی جانب سے دیگر پارٹیوں میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،

اب تک کئی سینئر رہنما 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں ،

پی ٹی آئی کے حماد اظہر انجینئر اور محمد عمیر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماکوآرڈینیٹر حماد اظہرانجینئر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،پی ٹی آئی کے محمد عمیر بھی بلاول بھٹو زرداری کے قافلے میں شامل ہو گئے،

دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری سے ملاقات کی،

دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا، دونوں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شمولیت پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔