لاہور(ای پی آئی ) وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں سائفرکے معاملہ پر ہونے والی تحقیقات روکنے کی درخواست میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔

درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے 17جولائی کو جواب طلب کرلیا،

حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30نومبر کو طلبی کا نوٹس دے دیا،

عدالت نے وفاقی حکومت کو سنے بغیر ایف آئی اے نوٹس پر عملدرآمد معطل کیا۔