لاہور(ای پی آئی )لاہورہائیکورٹ نے ذکا ء اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی کیخلاف درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوادی ،
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس رضا قریشی نے ذکا ء اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی کے خلاف دائردرخواست چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا تے ہوئے جسٹس شاہد کریم کے روبروسماعت کیلئے پیش کرنے کی سفارش کردی۔
دوران سماعت ذکاء اشرف کے وکیل نے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بنچ میں زیرسماعت ہیں۔
عدالت یہ درخواست بھی اسی بنچ کوبھجوا دے۔درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے پرذکا ء اشرف کے تقررکوچیلنج کیا گیا ہے۔


