لاہور(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں درج 8 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فیصل آباد، راولپنڈی اور میانوالی کے 2،2مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ،گوجرانوالہ کے ایک مقدمے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست ضمانت دائر کی،
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے آج کی درخواستوں پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے ۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے سے پہلے ماتحت عدالت کا فورم استعمال نہیں کیا گیا۔


