لاہور(ای پی آئی )نو مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ایم پی اے علی عباس نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔
شیخوپورہ سے سابق ایم پی اے علی عباس نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کااعلان کر دیا۔
صدر عبدالعلیم خان نے سابق ایم پی اے علی عباس گل آغا کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔


