اسلام آباد(ای پی آئی ) ٹرائل کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کوچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ،
درخواست میں 8جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی، کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق طریقہ کار بھی نہیں اپنایاگیا،توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کافیصلہ خلاف قانون ہے ،
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیاتھا۔


