اسلام آباد (ای پی آئی )سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کر دیئے ہیں ۔ سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں قرض آ چکا ہے ،یہ پاکستان کے ریزرو میں اضافہ ہواہے ، اس جمعہ کو دس بلین سے کم تھے ، 9.6 بلین کے قریب تھے،

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ، ہر جمعہ کو پاکستان کے ریزرو کا اعلان ہوتا ہے اور آئندہ جمعے کے اعلان میں یہ دو ارب ڈالر ظاہر ہوں گے ،پاکستان کے ریزرو 11.6 بلین ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف ، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا بالخصوص شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ وہ ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ، وہ پاکستان کے حقیقی بھائی کے طور پر کر دار اد اکرتے ہیں ۔ان کے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس جمع کروا دیا ہے ، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کے معاشی معاملات جلد مستحکم ہو جائیں گے ، حالات پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں ۔