لاہور (ای پی آئی ) شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں ایک گھر کے اندر فریج کو لگے سٹیبلائزر میں آگ لگی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔