اسلام آباد(ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیش نہ ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سیشن کورٹ اسلام آباد نےمنظور کرلی ۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی،
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے سماعت دو روز کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔
جج نے کہاکہ ہائیکورٹ درخواست دائر کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کر رہا ہوں،
ساڑھے 11بجے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی جمع کروائیں، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضریٰ سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔


