لاہور(ای پی آئی ) نو مئی واقعات میں جلائؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ و دیگر کی جانب سے گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ خارج کردیں ،
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ ہو چکا، قانون اپناراستہ بنارہا ہے ، درخواست گزاروں کی حراست کو غیرقانونی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی، اس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی گئی ،
9مئی کے واقعات میں سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا، اس واقعہ سے پہلے عوام نے جناح ہاؤس میں پہلے ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی ، لوگوں کا ریاست کے خلاف غصہ غیرقانونی تھا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بحال ریاست نے اپنے آپ کو بچانا تھا، بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں،
درخواست گزاروں کیلئے بہترین حکمت عملی نارمل طریقہ کار کے مطابق قانون پر چلنے کی ہے۔


