اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث توشہ خانہ کیس سمیت دیگر تمام کیسز کی کازلسٹ کینسل کر دی گئی ۔

چیف جسٹس عامر فاروق طبعیت ناسازی کے باعث آج عدالت نہیں آئے جس پر توشہ خانہ کیس سمیت دیگر تمام کیسز کی کازلسٹ کینسل کر دی گئی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے ۔