لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی رہائی کے حکم نامے پر جیل حکام نے اعتراض عائد کردیا،

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی روبکار پر جیل حکام نے اعتراض عائد کردیا۔

جیل حکام نے پرویز الٰہی کو ضمانت منطور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا،

جیل حکام نے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ،

جیل حکام نے استدعا کی کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آرہا، وضاحت کی جائے ۔

عدالت نے کیمپ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا،اینٹی کرپشن کورٹ لاہور نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو بھی طلب کرلیا۔