اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے وکیل کی جانب سے دوران سفر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کے خلاف درخواست غیرموثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے ۔
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کورونا کی ویکسی نیشن پوری دنیا میں کی جا رہی تھی، کیا جواز بنتا ہے کہ آپ کورونا ویکسین کے خلاف درخواست دائر کریں؟
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کورونا وبا ختم ہونے سے اب کیس غیرموثر ہو چکا ،عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔
یا درہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے وکیل نے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔


