اسلام آباد (ای پی آئی ) ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی ، دعا کریں آئی ایم ایف کے اجلاس میں پروگرام منظور ہو جائے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کی تاریخ دے گا ،انتخابات جب بھی ہوں گے اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ،

انھوں نے کہا کہ ہم جگہ جگہ جا کر ادھار مانگ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں ،آئی ایم ایف سے معاہدہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے ، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جگہ جگہ امدا دمانگ رہے ہیں، یہ زندگی جینے کا طریقہ نہیں ہے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں،دعا ہے اگلی حکومت جو بھی آئے تعلیم کو ترجیح دے،آئندہ جو بھی حکومت آئے تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافہ کرے، مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا ،

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ پر ملک بھر کے طلباء کا حق ہے،تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے، وظائف کیلئے کم ترقیاتی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ہمسایہ مملک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔