لاہور(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینےکیخلاف ایف آئی اے کی اپیل خارج کردی۔،
ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے ایف آئی اے کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا،
اپیل میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی اپیل خارج کردی


