لاہور(ای پی آئی ) ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی رہنما نیلی رانا، نایاب علی، فرزانہ جان ،آرزو خان ،سعدیہ کامی سید ،ابھشے بشارت نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو جماعتوں جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے اس بل کو سیاست کی نذر کیا۔
ٹرانسجینڈرز نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے جس جج نے اپنی ریٹائرمنٹ والے دن اس کیس کا فیصلہ سنایا اس سے کئی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر صرف اپنے بنیادی حقوق مانگتے ہیں جن میں صحت تعلیم روزگار اپنی شناخت شامل ہیں۔ دنیا کا کوئی مذہب ٹرانسجینڈر کو حقوق کی مخالفت نہیں کرتا پھر یہ دو سیاسی و مذہبی جماعتیں مذہب کے نام پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو نشانہ کیوں بنا رہی ہیں ۔
خواجہ سرا برادری نے کہا خیبر پختون خواہ میں ٹرانسجینڈر کے ساتھ مسلسل ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ایسی بے رخی اور ہٹ دھرمی ہم برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی ریاست سے اپنے جائز حقوق مانگ رہی ہے جو ان کو آئین پاکستان دیتا ہے اگلے دو روز میں ہم سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔


