اسلام آباد(ای پی آئی )نو مئی واقعات میں درج مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی گئیں ،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں ضمانتیں منظور کیں ۔

عدالت نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور کی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے۔

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں خارج کی دی تھیں۔