اسلام آباد(ای پی آئی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے 2 تھانوں میں درج 3 مقدمات میںانسداد دہشتگردی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمہ کی سماعت ہوئی،
چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،
جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونا پڑے گا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان ذاتی حیثیت میں 19جولائی کو طلب کرلیا،
عدالت نے فرخ حبیب، شبلی فراز، حسان نیازی کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔


