لاہور (ای پی آئی ) شہریوں کو بیرون ممالک بھینے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹونے والے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار ۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 4 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق یونان کشی حادثہ کے بعدایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

گذشتہ روز کارروائی کے دوران 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

ایف آئی اے کا کہناتھا کہ ملزمان نے شہریوں سے بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور پھر روپوش ہو گئے ،

شہریوں سے پیسے ہتھیانے والوں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی ۔