اسلام آباد(ای پی آئی ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عمرعطا بندیال کے دورمیں زیرالتوا مقدمات کے اعداد وشمارجاری کردیئے گئے ۔

چیف جسٹس نے سب سے زیادہ کیسز بطور پریذائیڈنگ جج نمٹائے۔

جاری رپورٹ کے مطابق فروری 2022 سے فروری 2023 تک مجموعی طور پر 24 ہزار 149 مقدمات نمٹائے گئے۔ سب سے زیادہ 8 ہزار 996 مقدمات خود چیف جسٹس اور سب سے کم باسٹھ کیسز جسٹس منیب اختر نے نمٹائے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک ہزار 323، جسٹس سردار طارق مسعود نے تین ہزار 126اور جسٹس اعجاز الاحسن نے چار ہزار 664مقدمات نمٹائے۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے فروری سے جولائی 2022 تک 538، جسٹس سجاد علی شاہ نے فروری سے اگست بائیس تک ایک ہزار 720،

اسی طرح جسٹس منصور علی شاہ نے پریزائڈنگ جج کے طور پر نوے روز میں ایک ہزار 431 اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے سال میں تیس روز بطور بنچ سربراہ کام کرکے 287مقدمات نمٹائے۔